Add Poetry

نیا سال جو آئے گا

Poet: Usman Tarar By: Usman Tarar, Hafizabad

اے امیر شہرذرا نیچے اتر
کچھ دیکھ ذرا کچھ سوچ ذرا

ہے تیرے پاس ہی مال کیوں
ہیں لوگ یہاں کنگال کیوں

تیرے تاشتے باہر سے آتے ہیں
ہمیں ملتی نہیں ہے دال کیوں

اے امر شہرذرا نیچے اتر
یہ خود کش کہاں سے آتے ہیں

یہ آتے ہیں یا ہم خود بناتے ہیں
کہیں یہ تو وہی لوگ نہیں

جن کا حق ہم کھا جاتے ہیں
اے امیر شہر ذرا نیچے اتر

اپنا آسماں ہے جس سے اٹا ہوا
یہ دھواں کہاں سے اٹھتا ہے

کیوں ہو رہی ہے تنگ زمیں اپتی
ہر شخص کیوں آگ اگلتا ہے
اے امر شہرذرا نیچے اتر

یہ نیا سال جو آئے گا
کیا یہ کوئی نئی نوید بھی لائے گا

ہمیں ملے گی سکھ کی سانس کوئی
یا پھر یہ پچھلے ظلم دھرائے گا
اے امیر شہر ذرا نیچے اتر

کچھ دیکھ ذرا کچھ سوچ ذرا
اے امیر شہر اے امیر شہر

Rate it:
Views: 926
28 Dec, 2008
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets