نیب نے
Poet: Muhammad Kamran Shehzad By: Muhammad Kamran Shehzad, Bhakkarآنکھ جس کو بھی دکھائی نیب نے
 نیند راتوں کی اڑائی نیب نے
 
 عیش بھی تھا کیش بھی تھا کیا کہوں
 خواہ مخواہ ہی ٹانگ اڑائی نیب نے
 
 اگلے پچھلے سارے کھاتے کھل گئے
 لے لی واپس پائی پائی نیب نے
 
 اس کا پتا پانی پانی کر دیا
 جس کی فائل بھی اٹھائی نیب نے
 
 جسم سارا چیختا ہے رات بھر
 اس طرح سے کی دھنائی نیب نے
 
 ایک بھی شہزاد باہر نہ رہا
 میرے پکڑے سارے بھائی نیب نے
More Funny Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 