Add Poetry

نیــا ذائـــقہ ہے مـــزہ مختلف ہے

Poet: علی زریون By: Umair Khan, Karachi
Naya Zaiqa Hai Maza Mukhtalif Hai

نیــا ذائـــقہ ہے مـــزہ مختلف ہے
غزل چکھ کے دیکھ اِس دفعہ مختلف ہے

سنو ! تم نے دنیا پھری ہے پرندو
یہ تنہائی کیا ہر جگہ مختلف ہے؟

صدا کام کیسے کرے گی یہاں پر
گلـی تو وہـی ہے گلـہ مختلف ہے

ہماری تمہاری سزا اک نہیں کیوں؟
ہمــاری تمہاری خــطا مختلف ہے؟

تم اب تک منافق دلوں میں رہی ہو
میرے دل کی آب و ہوا مختلف ہے

وہ روتے ہوئے ہنــس پڑا اور بولا
خــدا آدمــی سے بــڑا مختلف ہے

Rate it:
Views: 4057
04 Jun, 2021
Related Tags on Ali Zaryoun Poetry
Load More Tags
More Ali Zaryoun Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets