والّیل کے سائے میں گھٹا مانگتے ہیں
والشمس کی کرنوں کی ضیاء مانگتے ہیں
اے رحمت عالم ﷺ ترے جلوئوں کے تصدق
ہم روضۂ انور کی ضیاء مانگتے ہیں
دے فتح مُبین تین سو تیرہ ہیں مسلماں
اللہ سے آقاﷺ یہ دُعا مانگتے ہیں
سرکار ﷺ ہیں مہتاب تو اصحاب ؓ ستارے
ہم صدقؓ و وفاؓ ،عدل ؓ و حیاؓ مانگتے ہیں
کب تک ہمیں حالات سے زنجیر کرو گے
ہم عشق بلالیؓ کی دُعا مانگتے ہیں
بس ایک کرن بخش دے ! اے ماہ منو ّر
ہم روشنی ٔ غارِ حرا مانگتے ہیں
رہ رہ کے خیال آتا ہے بس دِل میں قمرؔ کے
جنت کی کیاری میں دُعا مانگتے ہیں