عقل بے مایہ امامت کی سزا وار نہیں راہبر ہو ظن و تخمیں تو زبوں کارِ حیات فکر بے نور ترا‘ جذبِ عمل بے بنیاد سخت مشکل ہے کہ روشن ہو شبِ تار حیات خوب و ناخوب عمل کی ہو گرہ وا کیوں کر گر حیات آپ نہ ہو شارحِ اسرارِ حیات