ایسے زندہ رہوں یا نبی ﷺ یا نبیﷺ
ورد کرتی رہوں یا نبی ﷺ یانبیﷺ
میں تو شام و سحر آپ کی یاد میں
خود کو کھوتی رہوں یانبیﷺ یانبیﷺ
آپ کی یاد کی بیکراں موج میں
یونہی بہتی رہوں یا نبیﷺ یا نبیﷺ
ہر جگہ ہر گھڑی آپ کے معجزے
میں سناتی رہوں یا نبی ﷺ یانبیﷺ
کوئی محفل بھی ہو آپ کے نام کی
نعت پڑ ھتی رہوں یا نبیﷺ یانبیﷺ
زندہ جب تک رہوں آپ کے نام کے
شعر کہتی رہوں یا نبیﷺ یانبیﷺ
امتی بن کے وشمہ رہوں عمر بھر
ورد کرتی ہوں یا نبیﷺ یا نبی ﷺ