اُدھار تیرے لشکری، اُدھار تیری سلطنت !جو مرتبہ ملے تجھے، تو عاجزی سے بات کر اَحَد ہے وہ صَمَد ہے وہ، غنی ہے بے نیاز ہے !شریک اُس کی ذات میں، نہ شاملِ صفات کر خدا سے جوڑ سلسلے، مٹا دے نقش یاس کے !بھلے عمل کو تھام لے، نفیءِمنکرات کر