اجڑا اجڑا سا ہے کیوں وطن اپنا
ویراں ویراں سا ہے کیوں چمن اپنا
کہاں گئی وہ روشنی ، کہاں گئی وہ ہر خوشی
سہما سہما سا ہے کیوں من اپنا
لہو سے سرخ کیوں ہے زمیں اپنی
کالی گھٹا سے ڈھکا ہوا ہے کیوں گگن اپنا
سکوں تھا ہرطرف ، امن تھا جس میں
وہ ہم سے کھو گیا ہے کیوں زمن اپنا
شاد رہیں ، آباد رہیں سب جس میں
الہی لوٹا وہ نہیں دیتا ہے کیوں امن اپنا