Add Poetry

وطن کو بچاؤ وؤٹوں سے

Poet: purki By: m.hassan, karachi

 وطن کو بچاؤ وؤٹوں سے

١١ مئی کو :

گھروں سے نکل کر
دفتروں سے نکل کر
تعصّب سے نکل کر
خوف اور ڈر سے نکل کر
اپنے اپنے خول سے نکل کر
دھونس اور دھمکی سے نکل کر
لنگر اور ٹرانسپورٹ سے نکل کر
اپنی اپنی برادری سے نکل کر
ٹولوں اور گروہوں سے نکل کر
اپنے اپنے سانچوں سے نکل کر
اپنی اپنی دنیا سے نکل کر
سچّا اور مخلص ہو کر
آپس میں متّحد ہو کر
ہاتھوں کی زنجیر بنا کر
خالص پاکستانی بن کر
ماضی کی تلخیاں بھلاکر
لڑائی جھگڑوں سے مُنہ موڑ کر
ایک دوسرے کا بھائی بن کر
آڑوس پڑوس کا ساتھی بن کر
نفرت تعصّب سے دور ہوکر
فرقہ واریت کی آگ میں جلنا چھوڑ کر
مزھب کی دیواروں کو گراکر
رنگ و نسل سے باز آکر
ایک سچّا مسلمان بن کر
ایک اچھا انسان بن کر
محبّت و اخوّت کا پیکر بن کر
اپنے اللہ کا بندہ بن کر
اپنے رسول کا غلام بن کر
ایثار و قربانی کا جذبہ لے کر
اپنے وطن کا جھنڈا لے کر
سبز ہلالی پرچم لے کر
پولنگ اسٹیشن پر آکر
اللہ اور رسول کو گواہ بناکر
اپنے ضمیر کو روشن رکھ کر
اپنے ووٹ کو مقدس سمجھ کر
خوب، خوب سوچ سمجھ کر
ایسے امیدوار کو ووٹ دے کر
جو اچھا ہو اور سچّا ہو
جو کھرا ہو اور اپنا ہو
جس کا ماضی صاف ستھرا ہو
جو ملک و وطن سے مخلص ہو
جو ارادے کا پکّا ہو
جو حقیقت میں بھی مسلمان ہو
لوٹ مار، قتل و غارتگری،اور فساد کا رسیا نہ ہو
جو وطن کے معاملات کو سمجھتا ہو
اور اس کے حل کے لئے بھی دردمند دل رکھتا ہو

 

Rate it:
Views: 460
11 Apr, 2013
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets