Add Poetry

وطن کے شہداء کے نام

Poet: ماریہ مقبول لاھور By: Maria Maqbool, Lahore

آؤ تمھیں بتاؤں ذرا
کامل ایمان کیا ہوتا ہے

وطن سے عشق کی جب بات ہو
تو فرض کے لئیے قربانی دینا کیا ہوتا ہے

آو ملواوں ان سے جو ان راہوں سے گزرے ہیں
بڑے ہی شوق سے اور بے شمار گزرے ہیں

صف بہ صف جوق در جوق
بہت پرسکون اور بے باک وہ لوگ

ملو ان سے جو ہیں ابدی زندگی کے چراغ
جنہیں ہم سب کہتے ہیں ہمارے شہداء

دیکھو تو چہرے ان جاں فروشوں کے
دمک رہے ہوں نور سے جیسے ہر دم

مثال نہیں ملتی ایسے جاں بازوں کی
منزل ہو شہادت جن سر فروشوں کی

شہادت کا تاج پہنے ہوئے
چہکتے ہوں گے جنت میں

ان تمام وجود کو سلام ہو
ان تمام شہداء کو سلام ہو

ان تمام رہبروں کو سلام
ان تمام جنتیوں کو سلام

Rate it:
Views: 1509
03 Oct, 2020
More Patriotic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets