Add Poetry

وفاؤں کے پیکرصداقتوں کے امین صدیق ہیں بالیقین

Poet: Siddique Prihar By: Siddique Prihar, Layyah

وفاؤں کے پیکرصداقتوں کے امین صدیق ہیں بالیقین
ہمیشہ تک ہیں نبی کے ہم نشین صدیق ہیں بالیقین

ملاہے رتبہ اعلیٰ جنہیں،خلق،اولیاء، شہداء سے
افضل بشر ہیں بعد انبیاء ومرسلین صدیق ہیں بالیقین

مانگانہیں ثبوت نبوت کوئی ایمان لانے سے پہلے
تھاجنہیں مصطفی پرایسایقین صدیق ہیں بالیقین

زہرچاہے شدیدتھا راحت رسول کارکھاخیال
پریشان ہوئے تودی آقانے تسکین صدیق ہیں بالیقین

راضی ہواﷲ تعالیٰ خوش ہوجائیں رسول بھی
رہی ہے جن کی ترجیح اوّلین صدیق ہیں بالیقین

روپڑے کہ قریب ہے وقت فرقت نبی کا
سمجھ گئے اشارہ ہیں اتنے ذہین صدیق ہیں بالیقین

اﷲ ہی دے گاروزمحشراحسانات کابدلہ
ملاآقاسے جنہیں خراج تحسین صدیق ہیں بالیقین

میلادپرخرچ کرنے والا فرمان ہے جن کا
ہوگاجنت میں میرے قریب ترین صدیق ہیں بالیقین

بلایا جائے گاجنہیں جنت کے سب دروازوں سے
راضی ہے جن سے رب العٰلمین صدیق ہیں بالیقین

کریں تعریف حضرت علی جن کی جرات وبہادری کی
جھکائی نہیں بتوں کے آگے کبھی جبین صدیق ہیں بالیقین

حق کرکے ادامحبوب سے وفاکاصدیق ؔ
سکھاگئے جوہمیں دین مبین صدیق ہیں بالیقین
 

Rate it:
Views: 305
03 Mar, 2017
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets