وقت رخصت مری ماں نے مرا ماتھا چوما
Poet: قمر آسی By: محمد رضوان, Islamabadوقت رخصت مری ماں نے مرا ماتھا چوما
منزلوں نے تبھی بڑھ کر مرا تلوا چوما
دی مؤذن کو دوا نیند کی اور پھر کل شب
ہم نے جی بھر کے تمہیں خواب میں دیکھا چوما
جس طرح قیمتی شے کو کوئی مفلس دیکھے
آنکھوں آنکھوں میں اسے ہم نے سراہا چوما
ہم نے سوچا تھا کہ سیرابی میسر ہوگی
تشنگی اور بڑھی ہے اسے جتنا چوما
ایک مصرعے میں سنو وصل کا پورا قصہ
از عشا تا بہ سحر یار کو چوما چوما
اس طریقے سے نہیں پیار جتایا مجھ سے
جس طریقے سے ہے اس نے مرا بچہ چوما
یہ بدن دشت سے گلشن ہوا آخر کیسے
آنکھ چومی ہے کسی کی کہ ہے دریا چوما
میری آنکھوں کے اجالوں کا سبب ہے اتنا
نام سنتے ہی محمد کا انگوٹھا چوما
ٹھیک ہونے نہ دیا زخم محبت آسیؔ
ہم نے تا عمر اسے دل سے لگایا چوما
More Mother Poetry
مجھ کو یقیں ہے سچ کہتی تھیں جو بھی امی کہتی تھیں مجھ کو یقیں ہے سچ کہتی تھیں جو بھی امی کہتی تھیں
جب میرے بچپن کے دن تھے چاند میں پریاں رہتی تھیں
ایک یہ دن جب اپنوں نے بھی ہم سے ناطہ توڑ لیا
ایک وہ دن جب پیڑ کی شاخیں بوجھ ہمارا سہتی تھیں
ایک یہ دن جب ساری سڑکیں روٹھی روٹھی لگتی ہیں
ایک وہ دن جب آؤ کھیلیں ساری گلیاں کہتی تھیں
ایک یہ دن جب جاگی راتیں دیواروں کو تکتی ہیں
ایک وہ دن جب شاموں کی بھی پلکیں بوجھل رہتی تھیں
ایک یہ دن جب ذہن میں ساری عیاری کی باتیں ہیں
ایک وہ دن جب دل میں بھولی بھالی باتیں رہتی تھیں
ایک یہ دن جب لاکھوں غم اور کال پڑا ہے آنسو کا
ایک وہ دن جب ایک ذرا سی بات پہ ندیاں بہتی تھیں
ایک یہ گھر جس گھر میں میرا ساز و ساماں رہتا ہے
ایک وہ گھر جس گھر میں میری بوڑھی نانی رہتی تھیں

اسلم