بھلے دن ہمارے پھرا دے اے مولا!
تُو رحمت کے دریا بہا دے اے مولا!
ہوس نے اخوت میں ہے پھوٹ ڈالی
دلوں کو ہمارے ملا دے اے مولا!
ہیں نا آشنا مقصد ِ زندگی سے
جہالت کے پردے ہٹا دے اے مولا!
نہیں مانگنے کا سلیقہ بھی ہم کو
ہمیں مانگنے سے سوا دے اے مولا!
مدینہ ، مدینہ، مدینہ ہے لب پر
دکھا دے دکھا دے دکھا دے اے مولا!
بہت دور ہم آ گئے دین ِ حق سے
کرم کر، یہ دُوری مٹا دے اے مولا!
ہے نا دم تو اپنے کیے پر وہ لیکن
تُو منعمؔ کی بگڑی بنا دے اے مولا!