Add Poetry

ولی کے مزار سے وآپسی پر

Poet: Mubeen By: Mubeen, Islamabad

چشمہ فیض سے تشنہ لوٹ آتے ہیں
میری دعاؤں کے سب اثر جاتے ہیں

تارک دنیا ہو جائے جب دل
رستے خواہشوں سے جدا ہو جاتے ہیں

مقصد ہو جب اک مرکز سے شناسائی
قدم خودبخود سوئے منزل جاتے ہیں

جنہوں نے چھوڑی دنیا کتنے جتن کر کے
انہی کے در سے دنیا مانگنے جاتے ہیں

اولیا اکرام احکام خداوندی کا نمونہ ہیں
ہدایت ملتی ہے انہیں جو ہدایت پاتے ہیں

شب تنہائی میں حاضر ہو کر حضور میں
شدت شوق سے آنسو نکل آتے ہیں

رکوع اور کبھی سجدے میں سحر ہو جاتی ہے
ستارے بھی دیکھ دیکھ کر تھک جاتے ہیں

گلہ ہوتا ہے اکثر فرشتوں کو بھی
گنہگار عشق میں کہیں آگے نکل جاتے ہیں

خدا رہتا ہے اس کے دل میں آکر
اسے مہمان نوازی کے کونسے سلیقے آتے ہیں

Rate it:
Views: 508
22 Nov, 2009
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets