وہ اک شخص جواجنبی سا لگتا ہے
Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindiوہ اک شخص جواجنبی سا لگتا ہے
وہ دیکھنے میں مہرباں سا لگتا ہے
دور دور سے نظر آتا ہے سب کو
پاس آ کر وہ سراب سا لگتا ہے
اس کا حسن کئی حوالوں میں ہے
وہ ہر روپ میں جدا سا لگتا ہے
رہتا ہے وہ پھولوں اور کلیوں میں
چاندنی راتوں میں چاند سا لگتا ہے
نکلے ہیں گھر سے اسے ڈھونڈنے
ارادہ کچھ لمبے سفر کا لگتا ہے
More Friendship Poetry







