Add Poetry

وہ خدا ہے اور خدائی ہے دنیا

Poet: Irfan Ali By: Irfan Ali, Rawalpindi

اک اللہ نے بنائی ہے دنیا
اور تاروں سے سجائی ہے دنیا

اسی کے ازن سے ہے مرا چلنا
ان قدموں میں بچھائی ہے دنیا

نہ بول تو بول اونچے اونچے
نہیں تیری یہ پرائی ہےدنیا

جو روشن ہیں یہ آنکھیں بھی
اس بینا نے دکھائی ہے دنیا

آباد اک جہاں ہے مرے اندر
عرش والے نےبسائی ہے دنیا

اختیار کیاسانسوں پہ کسی کا
مالک ِجبار نے چلائی ہے دنیا

ہردم اللہ ہی اللہ بول بندے
وہ خدا ہے اور خدائی ہے دنیا

Rate it:
Views: 392
18 Aug, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets