وہ پوچھتے ہیں تیرے ساتھ کیا رہتا ہے
وہ کیا جانیں میرےساتھ میرا خدا رہتاہے
یہ کوئی ایک یا دو دن کی بات نہیں ہے
میرا پروردگار میرے ساتھ سدا رہتا ہے
کہتا ہے کے الله کا خاص کرم ہےمجھ پر
تم بھی مولا سے لو لگاؤ سمجھاتا رہتا ہے
اسی لیے اداسی اس کے پاس نہیں آتی
یہ ہر گھڑی ہر پل مسکراتا رہتا ہے
کئی بد عقیدہ لوگ اسےستاتےرہتےہیں
پھر بھی الله کاپیغام لوگوں تک پہنچاتا رہتا ہے