وہ کون سا کام ہے جو ہمیں کرنا نہیں آیا
فقط اِک تجھے بھولنے کا ہنر نہیں آیا
نہیں آیا تو یہ کام مجھے نہیں آ یا
بِن تیرے خوش رہنے کا ہنر نہیں آیا
اس دل کو سلجھانے کی کرتا ہوں بہت کوشش
مجھے اس دلِ ناداں کو منانا نہیں آیا
تیرے بنا کیسے کٹے گا یہ زندگی کا سفر
اس سوال کا مجھے آج تک جواب نہیں آیا
کیا حال ہوا ہے اس دیوانے کا تیرے بِنا
سارا شہر دیکھنے کو آیا ہے وہ نہیں آیا
اِک میں ہوں جسے تیرے بنا جینا نہیں آ یا
اِک وہ ہے جسے زندگی بھر میرا خیال نہیں آیا