وہ ہی سنتا ہے التجاء سب کی
پوری کرتا ہے ہر دعا سب کی
جو بھی اس کو پکارتا ہے یہاں
ایک وہی سنتا ہے صدا سب کی
بے دروں بےگھروں کا والی وہ
اس کا در بن گیا ہے ردا سب کی
دولت علم و فن کی یہ سوغاتیں
اس کی بخشی ہوئی عطا سب کی
عظمٰی ہر درد کی دوا وہ ہے
اسکا کلمہ ہے بس شفا سب کی