Add Poetry

ًًًًًًًماں باپ کا پیغام بے وفا اولاد کے نام

Poet: SHAYAN GHULAMI By: shayan ghulami, ABU DHABI
Maa Baap Ka Paigham Bewafa Aulad Ke Naam

جو نہ سوچا تھا وہی کرکے دکھایا تم نے
ہر حقیقت کو کہانی ہی بتایا تم نے

چار دن کیا ملا غیروں کا سہارہ تجھکو
اپنے ماں باپ کو سمجھا ہے پرایا تم نے

اپنے ہی گھر میں رہے اپنو کے نوکر بنکر
خد کو ماں باپ کی نظروں سے گرایا تم نے

خون کی طرح سے مظبوط تھے رشتے اپنے
کرکے پانی اسے لمحوں میں بہایا تم نے

تیری ہر سانس پہ ماں پاب نے احسان کیا
کرکے احسان ذرا ان پے جتایا تم نے

تیری خاطر جو شبوروز تھےآنکھوں سے رواں
انہی اشکوں سے دیا اپنا جلایا تم نے

ہم نے سوچا تھا ضعیفی کا سہارا تجھکو
دل کے ارمانوں کو مٹی میں ملایا تم نے

ہم نے اک لمحہ بھی بھوکا نہیں چھوڑا تجھکو
بھوک کیا ہے ہمیں احساس دلایا تم نے

اپنے آنسوں کو چھپاکر تجھے رونے نہ دیا
اورماں باپ کو ہر لمحہ رولایا تم نے

تجھکو پلکوں پہ بھٹاکر صدا پالا ہم نے
ہم کو تانوں کے سوا کوچ نہ کھلایا تم نے

تجھکو تا عمر جو گرنے سے بچاتے ہی رہے
انکو پیری میں نگاہوں سے گرایا تم نے

دورحاضر کی حقیقت کوبتاکر شایانؔ
کتنی پس مردہ ضمیروں کوجگایا تم نے

Rate it:
Views: 1937
08 Aug, 2015
More Mother Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets