ٹھپ تھا جو کام وہی اچھا ہوا جاتا ہے
آج بازار میں وہ مندا ہوا جاتا ہے
کاش آداب محبت سے وہ واقف ہوتا
کوٹ ہینگر پہ سجا گندا ہوا جاتا ہے
خالی کرسی کو محبت سے نہ دیکھو،چھوڑو
کھانا ٹیبل پر پڑا ٹھنڈا ہوا جاتا ہے
یعنی تعمیر کی صورت ہی نہیں ہے کوئ
شہر کا شہر یہاں ملبہ ہوا جاتا ہے
میں تو رستے میں پڑے کانٹے ہٹاتی ہوں حیا
اور دشوار میرا رستہ ہواجاتا ہے