Add Poetry

پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال

Poet: Ishraq Jamal Ashar Chishti By: Ishraq Jamal Ashar Chishti, karachi

اندھیر نگری میں ہم نے چوپٹ نظام دیکھا کہ راج دیکھا
اک راہزن کو تخت پہ قابض سجائے سر پر ہے تاج دیکھا

تیرے گناہ بھی ثواب سارے، سبھی خطائیں بھی نیکیاں ہیں
رقم کے بدلے کچھ اسطرح سے برائیوں کا علاج دیکھا

جو تو نے لوٹا وہ تیری قسمت، جو میں جھپٹ لوں وہ میرا حصہ
لٹیروں کے معاشرے میں رائج قدیم رسم و رواج دیکھا

جبر کو سہتے غریب دیکھے، قہرکے پیچھے امیر دیکھے
گھٹن زدہ اس معاشرے میں ستم کا داعی سماج دیکھا

لہو رواں ہے ہر اک بدن سے جوان بوڑھے لہولہاں ہیں
لہو کے دھارے بپھر چکے ہیں یہ انتقامی مزاج دیکھا

حسینیت کے صبر کے آگے یزیدیت کی شکست دیکھی
جو ماضی میں کھو گیا کہیں تھا وہ کربلا ہم نے آج دیکھا

بہت ہی مشکل یہ شخصیت ہے بدلتے رنگوں سے منفرد ہے
اشہر تیرے پائے کا نہ ہم نے کوئی بھی نازک مزاج دیکھا

Rate it:
Views: 339
12 Jan, 2010
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets