پاکستان کے سارے شہرو

Poet: By: Hassan, khi

پاکستان کے سارے شہرو
زندہ رہو پائندہ رہو

روشنیوں رنگوں کی لہرو
زندہ رہوپائندہ رہو

عکس پڑیں جس جگہ تمھارے
چمکیں زمینیں اِن کی ضیا سے

میرے وطن کے چاند ستارو
زندہ رہوپائندہ رہو

موسم آئیں گزرتے جائیں
تم پر رنگ برستے جائیں

ارضِ خدا پہ مہکتے باغو
زندہ رہوپائندہ رہو

باطل سے تم کبھی نہ ڈرنا
کفر کبھی منظور نہ کرنا

عظمت و ہیبت کی دیوارو
زندہ رہو پائندہ رہو

Rate it:
Views: 1713
16 Jan, 2020