Add Poetry

پرفیوم سیلر

Poet: aman waseem arbi By: wasim rb, multan

پرفیوم سیلر سے جو میں نے شناسائی کی
اس نے خوشبو کی طرح میری پزیرائی کی

اک میرے نام کا پرفیوم نکالا اس نے
خوب بیچا اسے اور خوب ھی کمائی کی

میرا سرتاج بھی بیچے ھے مال دو نمبر
بات تو سچ ھے مگر بات ھے رسوائی کی

ملک بھی چھوڑ دیا چھوڑ دیا بزنس بھی
پلس نے پکڑا تھا اور جم کے تھی پٹائی کی

اب وہ انگلینڈ میں ھے پانچوں انگلیاں گھی میں
وھاں حلوائی ھے دکان ھے مٹھائی کی

بھیج دیتا ھے میرے نام وہ ھر ماہ پیسے
اک یہی بات ھے اچھی میرے ہرجائی کی

Rate it:
Views: 432
09 Dec, 2011
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets