پروین شاکر کی شاعری
Poet: پروین شاکر By: راحیل, Islamabadبخت سے کوئی شکایت ہے نہ افلاک سے ہے
 یہی کیا کم ہے کہ نسبت مجھے اس خاک سے ہے
 
 خواب میں بھی تجھے بھولوں تو روا رکھ مجھ سے 
 وہ رویہ جو ہوا کا خس و خاشاک سے ہے 
 
 بزم انجم میں قبا خاک کی پہنی میں نے 
 اور مری ساری فضیلت اسی پوشاک سے ہے 
 
 اتنی روشن ہے تری صبح کہ ہوتا ہے گماں 
 یہ اجالا تو کسی دیدۂ نمناک سے ہے 
 
 ہاتھ تو کاٹ دیے کوزہ گروں کے ہم نے 
 معجزے کی وہی امید مگر چاک سے ہے
More Parveen Shakir Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 