پڑوسن میرے خلاف دشمن تیارکرتی ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

پڑوسن میرےخلاف دشمن تیار کرتی ہے
یوں لگتا ہے مجھےبےحد پیارکرتی ہے

میں نےجس کاجیون خوشگواربنایا
وہی ہمسائی میراجینادشوارکرتی ہے

آنکھوں میں میرےپیارکاسرمہ ڈال کر
بڑےناز سےانہیں تیزدھارتلوارکرتی ہے

مجھ سےہر روزپیار بھی جتاتی ہے
ساتھ ساتھ دشمنی بھی لگاتارکرتی ہے

Rate it:
Views: 496
15 Jul, 2012