Add Poetry

پکنک پارٹی

Poet: Ishraq Jamal Ashar Chishti By: Ishraq Jamal Ashar Chishti, Karachi

پانی کو گرم کرنے انسان آگیا ہے
مٹی کو نرم کرنے انسان آگیا ہے

کھانے پر جبکہ بھوکے سی ٹؤ نے ھلّہ بولا
سیفان ہنس کے بولے باچا خان آگیا ہے

کیچڑ اٹھا کے سی ٹو بولا کہ خاک بنگلہ
بابو یہ بولے تجھ پر شیطان آگیا ہے

ہارون جبکہ اترے پانی میں تیرنے کو
جھینگا لپٹ کر انکی بنیان آگیا ہے

عثمان اور اسلم دونوں ہی ساتھ جاتے
دونوں کو ایک ساتھ ہی یرقان آگیا ہے

شکّو نے جب ہمارے پانی میں غوطہ مارا
لوگوں نے بولا دیکھو حیوان آگیا ہے

خوشیوں کے ساتھ سب ہی اپنے گھروں کو لوٹے
لٹ پٹ کہ بس یہ اشہر ہلکان آگیا ہے

Rate it:
Views: 480
13 Dec, 2009
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets