پھر سال بعد آج ہے آئی شب برات
چھوئی سمجھ کے عید منائی شب برات
ہوگا بہت ثواب عبادت کرو سبھی
انعام رب کا آج یہ لائی شب برات
تقسیم کرتا رزق ہے رب اپنے بندوں کو
حلوے کی ہم نے دیگ پکائی شب رات
ہروقت گھر میں میرے اجالا رہے سدا
میں نے تو روشنی ہے جلائی شب رات
ملتا ثواب ہی ہے عبادت کی رات ہے
شہزاد ہم نے آج منائی شب برات