پیار کرنے کی جسارت کی ہے

Poet: By: AB shahzad, Mailsi

پیار کرنے کی جسارت کی ہے
ہم نے خانم تری حسرت کی ہے

جب نہ مانی گئیں میری باتیں
تب اصولوں سے بغاوت کی ہے

لگ قبیلے کا پتہ جائے گا
اس لیے اونچی عمارت کی ہے

تم کسی طور نہ ہوئے میرے
تم نے دولت سے محبت کی ہے

پیار کیا تم کو بڑی شدت ہے.
تم نے ہروقت شقاوت کی ہے

پیار مخلص ہی نہیں تھا تیرا
ہیار میں تم نے تجارت کی ہے

پیار شہزاد لے اپنا جاؤ
کب امانت میں خیانت کی ہے

Rate it:
Views: 678
18 Dec, 2020