بس وہی کرتا ہے ہر حال میں خدمت ماں کی
اِسّے بڑھکر میں کروں اور کیا مدحت ماں کی
سچ ہے قرآن بھی کرتا ہے تلاوت ماں کی
کیسے بتلاوں میں لوگوں کو فضیلت ماں کی
اک مومن کی ہے پہچان زیارت ماں کی
پیار ہے عشق ہے الفت ہے محبت سب ہے
مامتا سب سے الگ ہے یہ محبت ماں کی
دور ہوجاتی ہے آنکھوں سے میری ہر مشکل
سامنے آنکھوں کے جب آتی ہے صورت ماں کی
ماں کی تاویز کو آنکھوں سے ملاکر رکھ لو
کام آجائیگی مشکل میں ضمانت ماں کی
کامیابی تو قدم چومےگے ہر منزل پر
ہاں سفر کرنے سے پہلے لو اجازت ماں کی
اتنا آسان نہیں ہوتا سمجھنا ماں کو
ہوگی اولاد تو سمجھینگے حقیقت ما ں کی
جب بھی دل تڑپےگا اولاد کی ہر خواہش پر
تب نظر ائیگی لوگوں کو سخاوت ماں کی
رک دیا ہے تیری قدموں میں خدا نے جنت
غیر ممکن ہےلگائے کوئی قیمت ماں کی
اُس وقت تک نہیں مل سکتی خدا کی جنت
جب تلک پائے نا دنیا میں وہ جنت ماں کی
کیوں نا ملتی تجھے ہر موڑ پہ شہرت شایانؔ
تو نےپلکوں پہ سجایا ہے محبت ماں کی