Add Poetry

چار پیسے کماتا ہے، باپ تب مسکراتا ہے

Poet: طارق اقبال حاوی By: Tariq Iqbal Haavi, Lahore

چار پیسے کماتا ہے، باپ تب مسکراتا ہے
پھل محنت کا پاتا ہے، باپ تب مسکراتا ہے

تلخیاں سب زمانے کی، جھیل کر سختیاں دن بھر
جب واپس گھر کو آتا ہے، باپ تب مسکراتا ہے

بچے دوڑ کر ٹانگوں سے اسکی جب لپٹتے ہیں
تھکاوٹ بھول جاتا ہے، باپ تب مسکراتا ہے

بہت لاڈ و محبت سے، تھکن سے چور کاندھوں پر
جونہی بچے بٹھاتا ہے، باپ تب مسکراتا ہے

بڑے ہی چاٶ سے انگلی، تھما کر اپنے بچوں کو
جب چلنا سکھاتا ہے، باپ تب مسکراتا ہے

جوانی میں قدم رکھ کر جب بیٹا باپ کے اپنے
برابر قد کے آتا ہے، باپ تب مسکراتا ہے

کرکے ہر بال کو چاندی، سونا وہ جب اپنی
بیٹی کا بناتا ہے، باپ تب مسکراتا ہے

کسی اونچےمقام پہ جب، بچہ باپ کے اپنے
نام سے جانا جاتا ہے، باپ تب مسکراتا ہے

جوڑ کر سب جمع پونجی، اپنے خوں پسینے سے
نشیمن اک بناتا ہے، باپ تب مسکراتا ہے
 

Rate it:
Views: 1694
18 Jun, 2022
Related Tags on Father Poetry
Load More Tags
More Father Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets