چاند اورستارے۔۔۔۔۔۔

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

چاند اورستارے جانتے ہیں مجھے
سمندر و کنارے جانتے ہیں مجھے

عمرگزری ہے ظلمت میں لیکن
روشنی کے استعارےجانتےہیں مجھے

خوشیاں مجھ سےروٹھی رہتی ہیں
مگر غم سارے جانتےہیں مجھے

جو کسی کےہجر میں ناشاد ہیں
وہ سب درد کے مارےجانتےہیں مجھے

Rate it:
Views: 319
20 Jan, 2016