Add Poetry

چراغِ نعتِ نبی سے سخن کو روشن کر

Poet: Tariq Butt By: Gulbose, Karachi

چراغِ نعتِ نبی سے سخن کو روشن کر
گُلِ درود کھلا حرف حرف گلشن کر

زباں سے صلِّی علےٰ کہنا ہی نہیں کافی
درودِ احمدِ مُرسل کو دل کی دھڑکن کر

یہی ہے جائے اماں، بے اماں زمانے میں
سوادِ خلقِ محمد کو اپنا مامن کر

وہ دل ، کہ عشقِ محمد سے جس پہ صیقل ہے
غبار وقت میں اُس دل کو اپنا درپن کر

انہیں کے نام کی نسبت رہے گی بس طارق
کرے، تو شافعِ محشر سے اپنا بندھن کر
 

Rate it:
Views: 514
28 Feb, 2009
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets