Add Poetry

چرچا ہے جس نبیﷺ کا ساتوں ہی آسماں میں

Poet: سید افتخار احمد رشکؔ By: سید افتخار احمد رشکؔ, Karachi

چرچا ہے جس نبیﷺ کا ساتوں ہی آسماں میں
رحمت خدا کی بھیجا اُن کو جو اس جہاں میں

کون و مکاں کو چھانا، پایا نہ کوئی ایسا
قربان جس پہ ساری مخلوق دو جہاں میں

عشقِ رسول کے بن کوئی زندگی نہیں ہے
"نسبت سے آپﷺ کی ہیں ممتاز ہم جہاں میں"

اخلاق کا مکمل ہے زندگی نمونہ
اُن کی ادا ادا پر رب جھومے آسماں میں

ان کی ہی اِک کرن ہے جو ضو فشاں ہوئی تو
کون و مکاں ہیں روشن، ہے نور کہکشاں میں

حامد ہیں خود نبیﷺ گر تو نعت خواں خدا ہے
دونوں کی جان پنہاں دونوں ہی جانِ جاناں میں

لاکھوں ہی آئنے ہیں، ہر ایک خوبتر ہے
ہے رشک آئنوں کا تو بس شہِ شہاں میں
 

Rate it:
Views: 104
15 Oct, 2024
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets