خلد کا راستہ نبی ﷺ جی کا
چل ذرا راستہ نبی ﷺ جی کا
دیکھ لے اس میں اپنا مستقبل
آئینہ راستہ نبی ﷺ جی کا
مغفرت اپنی ہوگئ ممکن
جب ملا راستہ نبی ﷺ جی کا
اس کو کہتے ہئں مستقیم صراط
دیکھ آ راستہ نبیﷺ جی کا
بند جب وشمہ سارے رستے ہوئے
کھل گیا راستہ نبی ﷺ جی کا