چل ہنستا اور ہنساتا چل۔۔۔۔
Poet: imran Gohar By: imran Gohar, Faisalabadچل ہنستا اور ہنساتا چل
چل گیت وفا کے گاتا چل
مئے اپنی آنکھوں میں بھر لے
اور سب کے ہوش اڑاتا چل
ہر اِک خواہش مٹی کر دے
حسرت کا گلہ دباتا چل
چل اپنے تن کو پھونک بھی دے
اس جگ کی رِیت نبھاتا چل
کیا کام تمہیں ہو ساون سے
تو اپنی جھڑی منا تا چل
دے اور حرارے طوفاں کو
آندھی میں دیے جلاتا چل
نہ دیکھ لکیریں ہاتھوں کی
راہوں کی خاک اڑاتا چل
پھولوں کی لاج بھی رکھنا اور
کانٹے بھی گلے لگاتا چل
اشکوں سے گوہر بنتے ہیں
آنکھوں کا بحر بہاتا چل
More Friendship Poetry






