چلو آؤ ہم ایک وعدہ کریں
دلوں میں بس اپنے محبت بھریں
وہ سب کام جن سے دکھے دل کوئی
کریں عہد ہم وہ نہ ہرگز کریں
مٹا دیں زمانے سے ہم نفرتیں
محبت کی خاطر جئیں اور مریں
ہیں انساں کی دشمن یہ ساری نفور
محبت کا ہی بول بالا کریں
گناہوں سے سارے کریں اجتناب
سبھی ہم عمل سنّتوں پر کریں
سبھی ہم پئیں جامِ عشقِ نبیﷺ
کسی سے نہیں بس خدا سے ڈریں