Add Poetry

چلو وشمہ محبت کے لیے قربان ہو جائیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیا

نشاں حسرت کے سب کے سب دسمبر چھوڑ جائے گا
مجھے پورا یقیں ہے اب دسمبر چھوڑ جائے گا

مجھے موہوم سی امید تھی اک ساتھ رہنے کی
مگر دیکھو مجھے اس شب دسمبر چھوڑ جائے گا

تری یادوں میں مشکل سے مرا یہ سال گزرا ہے
تری یادوں کو پھر یہ اب دسمبر چھوڑ جائے گا

اگر چہ بھول جا ئے گا تری نظمیں ،،تری غزلیں
مگر کچھ گیت زیرِ لب دسمبر چھوڑ جائے گا

چلو وشمہ محبت کے لیے قربان ہو جائیں
نہ جانے کس سمے یہ کب دسمبر چھوڑ جائے گا

Rate it:
Views: 307
29 Oct, 2015
Related Tags on Occassional / Events Poetry
Load More Tags
More Occassional / Events Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets