میں کےشاعرنہ سہی صاحب دیوان تو ہوں
پھول اوروں کہ سہی مالک گلدان توہوں
گل ہیں چوری کےہزاروں میرےگلدانوں میں
کتنےبےنام چھپےہیں میرےدیوانوں میں
ٹھونک کرسینہ کرےچوری وہ رستم ہوں میں
کھینچتےہیں جسےاستادوہ ٹم ٹم ہوں میں
ہرغزل پرنہیں آتی طبیعت میری
ہوجواچھی توبدل جاتی ہےنیت میری
چندالفاظ کی بس ردوبدل ہوتی ہے
پھروہ جس کی غزل ہومیری غزل ہوتی ہے