Add Poetry

چَل آ اِک ایسی نظم کہوں

Poet: عامر امیر By: Osama, Gharo
Chal Aa Ik Aisi Nazam Kahoon

چَل آ اِک ایسی نظم کہوں
جو لفظ کہوں وہ ہو جائے

بس اشک کہوں تو اک آنسو
تیرے گورے "گال" کو دھو جاۓ

میں "آ" لکھوں تو آ جائے
میں "بیٹھ" لکھوں تو آ بیٹھے

میرے "شانے" پر سر رکھے تو
میں "نیند" کہوں تو سو جائے

میں کاغذ پر تیرے "ہونٹ" لکھوں
تیرے "ہونٹوں" پر مسکان آئے

میں "دل" لکھوں تو دل تھامے
میں "گم" لکھوں دل کھو جائے

تیرے "ہاتھ" بناوں پنسل سے
پھر "ہاتھ" پہ تیرے ہاتھ رکھوں

کچھ "الٹا سیدھا" فرض کروں
کچھ "سیدھا الٹا" ہو جائے

میں "آہ" لکھوں تو ہائے کرے
بےچین لکھوں "بےچین" ہو تُو

پھر میں بےچین کا "ب" کاٹوں
تجھے "چین" زرا سا ہو جائے

ابھی "ع" لکھوں تو سوچے مجھے
پھر "ش" لکھوں تیری نیند اُڑے

جب "ق" لکھوں تجھے کچھ کچھ ہو
میں "عشق" لکھوں تجھے ہو جائے

Rate it:
Views: 5868
03 Apr, 2021
Related Tags on Amir Ameer Poetry
Load More Tags
More Amir Ameer Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets