Add Poetry

چٹکیاں

Poet: Professor Inayat Ali Khan By: Bakhtiar Nasir, Lahore

آج تک زندہ
دیکھنا یار شام کا اخبار
کون زخمی ہیں کون زندہ ہیں
شکر ہے ان میں اپنا نام نہیں
گویا ہم آج تک تو زندہ ہیں

ہائے اللہ
ساس بہو کا جھگڑا جب ویمن تھانے میں آیا
تفتیشی افسر نے بس دو فقروں میں نمٹایا
اللہ ایسی نائیس میچنگ تم نے کس سے سیکھی
اللہ یہ جوڑا تم نے کس ٹیلر سے سلوایا

میں آتا ہوں
کشش ہے کس بلا کی دیکھنا اس ملک میں یارو
جسے دیکھو وہ کہتا ہے میں امریکہ جاتا ہوں
ادھر ایک دلبرانا شان سے امریکہ کہتا ہے
کہ صاحب آپ کیوں زحمت کریں میں خود ہی آتا ہوں

دور نو
کبھی دیکھتے تھے جو تفسیر قرآن
وہ اب دور نو کی پھبن دیکھتے ہیں
لگائی ہے لو جب سے امریکہ سے
سنن کی جگہ سی این این دیکھتے ہیں

پرچی دکھائیے
پرچہ بھی لاجواب ہوا ہے میرا جناب
اب تجربے میں میرا علم آزمائیے
فرمایا ممتحن نے عجب گاؤدی ہیں آپ
پرچے پہ خاک ڈالئے٬ پرچی دکھائیے

Rate it:
Views: 707
05 Oct, 2009
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets