چیخیں
Poet: Sarfraz Shahid By: Bakhtiar Nasir, Lahoreپہلے دل پھر جگر پہ وار کیا
ہر ستم اس نے قسط وار کیا
جس میں تھوڑی سی بھی شرافت تھی
ہم نے احمق اسے شمار کیا
صاحب اختیار نے یارو
صرف رشوت کو اختیار کیا
اک خلاباز کی سنیں چیخیں
اس کو رکشے پر جب سوار کیا
کمپیوٹر بھی رک گیا شاہد
میرے زخموں کا جب شمار کیا
More Funny Poetry






