Add Poetry

ڈالر کے پیچھے

Poet: Muhmmad Usman By: Muhmmad Usman, برمنگھم انگلین

تو نے اپنے آپ کو اتنا گرا دیا ڈالر کے پیچھے
اپنے گھر کو اپنے ہاتھوں سے جلا دیا ڈالر کے پیچھے

ڈالرز کے لئے دن رات امریکہ کے آگے جھکتے رہے
خزانوں کے مالک رب کو بھلا دیا ڈالر کے پیچھے

ایران کے شیر آئے تو دو کوڑی کا نہ سمجھا
رچرڈ باؤچر کو پلکوں تلے بچھا دیا ڈالر کے پیچھے

دنیا کی پونجی جمع کرنے میں اتنے مگن رہے عثمان
اچھی بھلی آخرت کو گنوا دیا ڈالر کے پیچھے

Rate it:
Views: 568
12 Feb, 2009
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets