وہ کیسے سرخ بتی پہ رکے گا
“ ڈریور“ شیر ہے ‘ بزدل نہیں ہے
نظر میں اس کی چوراہے کا سگنل
“ چراغ راہ ہے منزل نہیں ہے “
( بس ‘ ٹرک یا ویگن کے ڈرایئور کو “ ڈریور“ ہی کہا جاتا ہے )
منے پر ہے اتنا بوجھ کتابوں کا
بیچارے کو چلنے میں دشواری ہے
اس کا بستہ دیکھ کے ایسے لگتا ہے
پی ایچ ڈی سے آگے کی تیاری ہے