کار اور بے کار میں دوستی کیسی
Poet: purki By: M.Hassan, Karachiکچھ دوستوں نے ہم سے کنارہ کشی کرلی
ہم نے سمجھا کہ شاید کوئی غلطی کرلی
کار اور بے کار میں دوستی کیسی
ہم نے چُپکے سے علٰحدگی کرلی
دوستی برابری میں ہے محفوظ
جہاں برابری نہیں تو دوستی کیسی
کسی فقیر کا امیر سے دوستی ممکن کیوں ہو
کسی گداگر کا شاہ سے یاری ممکن کیوں ہو
رشتہ داری بھی ٹوٹ جاتی ہے غربت میں
دوستی پائدار ہوتی ہے صرف دولت میں
جہاں تک ممکن ہوسکے تعلقات رکھ لو پُرکی
جب نظر آئے کشاکش تو چُپ چاپ دوری کرلو
More Friendship Poetry






