کون سینے پہ سجائے تمغے
جنگ سے بھاگ کے آنے والا
یا کہ وہ اپنا ہی جو سر کاٹے
مارکہ مارکے جو لوٹا ہے
یا کہ وہ رَن میں جو کام آیا ہے
یا جوانوں کے دلوں میں جس نے
زہر نفرت کا بھرا ہے کالا
رنگت و نسل کا قومیّت کا
اور سر دھنتے ہوئے مذہب پہ
اور کبھی بغض کی نفرت کی بہاتے ہوئے کف مذہب پہ
اشتراکیّت و معدیّت دھریّت پہ
خون جس جس نے بہایا ہے بہایا ہے سرخ
کون سینے پہ سجائے تمغے