پیار ڈھونڈنے کو جو میں نکلا
انسان بھی ڈھونڈنے پر نہ ملا
کیوں نہ کیا کوئ انسان پیدا
کیا جب میں نےخدا سے گلا
کیا ہر ایک کو پیدا انسان ہی
سوچنے کو ایک ذہن بھی دیا
ہے تیری ہی پھیلائ ہوئ یہ کالی روشنی
جواب اس کی طرف سے یہ ملا
بھٹکے ہوۓ قیام خانے کے ہم بن چکے مقیم
یا رب دکھا دے ہمیں صراط مستقیم
اس کالی روشنی میں ہو چکے ہیں روشن ہم
اسی لیے گھیرے ہوئے ہیں ہم کو غم
نہ ڈال ہماری طاقت سے زیادہ ہم پر بوجھ
بہت بھاری ہے تیری ناراضی کا بوجھ
آۓ راہ حق پر موت ہمیں یا رب
شہادت کی موت ہم کو دلا