Add Poetry

کام حرص و ہوس کا تھوڑی ہے

Poet: آیان By: آیان, Attock

کام حرص و ہوس کا تھوڑی ہے
عشق ہر اک کے بس کا تھوڑی ہے

وہ مری دسترس میں ہے لیکن
مسئلہ دسترس کا تھوڑی ہے

آہ آزاد چھوڑ دے کہ میاں
یہ پرندہ قفس کا تھوڑی ہے

تا بہ کے سر پہ آسمان اٹھائیں
ہجر یک دو نفس کا تھوڑی ہے

اب تو بس صور پھونکئے کہ یہ کام
اب صدائے جرس کا تھوڑی ہے

اپنی تنہائی چھوڑ دوں کیوں کر
ساتھ اک دو برس کا تھوڑی ہے

جست بھرنے کا وقت ہے تاسفؔ
وقت یہ پیش و پس کا تھوڑی ہے
 

Rate it:
Views: 4
03 Sep, 2025
More Ali Tasif Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets