Add Poetry

کبھی الوداع ناں کہنا

Poet: Iman Hashmi By: Iman Hashmi, KSA

کبھی الوداع نہ کہنا
اس وعدے پر کہ ہم پھر ملیں گے
اس خواہش پر کہ دل پھر جڑیں گے
اس حقیقت پر کہ ہم ہمیشہ دوست رہیں گے
اس خوبصورتی پر کہ ہم پیار کریں گے
اس قربانی پر کہ ہم کچھ پل دور رہیں گے
اس احساس پر کہ ہم پھر ہنسیں گے
اس رات پر کہ ہم پھر تاروں تلے بیٹھیں گے
اس روشنی پر کہ ہم ہمیشہ ایسے دمکیں گے
اس ہوا پر کہ ہم یونہی خوش رہیں گے
اس خط کے الفاظ پر کہ ہم ایکدوسرے کے رہیں گے
اس خاموش پلوں کے بول پر کہ ہم ملتے رہیں گے
اس بند مٹھی کے زور پر کہ ہم آپکا ہاتھ تھامے رہیں گے
اس قدموں کی چاپ پر کہ ہم یونہی ساتھ چلتے رہیں گے
بس اے دوست
کبھی الوداع نہ کہنا
اس وعدے پر کہ ہم پھر ملیں گے

Rate it:
Views: 3344
09 Jun, 2010
Related Tags on Friendship Poetry
Load More Tags
More Friendship Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets