Add Poetry

کبھی جب لبوں پر وہ نام آگیا ہے

Poet: Sadaf Ghori By: Sadaf Ghori, Quetta
Kabhi Jab Labon Par Woh Naam Agaya Hai

کبھی جب لبوں پر وہ نام آگیا ہے
نگاہیں جھکیں، وہ مقام آ گیا ہے

وہ موسم گلوں کا یا خوش رنگ_عالم
انہی (ص) کے سبب سے دوام آگیا ہے

نہ مانگوں میں ہیرا ، نہ موتی ، نہ گوہر
تری رحمتوں کا پیام آگیا ہے

ہر اک رت میں ہم کو وہ موسم ملا ہے
سندیسیۂ گل صبح و شام آگیا ہے

نگاہوں میں جس کے ہیں قطرے ، سمندر
وہ شاہ_عرب(ص) خوش خرام آگیا ہے

جہالت سے بے نورعالم بہت تھا
صدف عزم و ہمت کا جام آگیا ہے

Rate it:
Views: 631
21 Jan, 2014
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets